27 جون 2012 - 19:30

بغداد… عراق ميں متعدد بم دھماکوں ميں ہلاکتوں کي تعداد12 ہوگئي جبکہ درجنوں افراد زخمي ہيں.

ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد اور شمالي علاقے بم دھماکوں کي لپيٹ ميں آئے ،بغداد کے بازار ميں کاربم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 30 زخمي ہوئے جبکہ تاجي کے علاقے ميں دوکار بم دھماکوں ميں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمي ہوئے، حکام کے مطابق سمارا شہر ميں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف دو افراد کو گوليوں کا نشانہ بنايا. ......./169